• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 8466

    عنوان:

    میں نے کافی پہلے ایک خواب دیکھا تھا۔ رات کا وقت ہے اور ہم اپنے گھر کی چھت پر ہیں سب روشنی بند ہے کچھ چیخ وپکار ہورہی ہے اور مجھے پتا چلتاہے کہ جیسے حکومت لوگوں کو مار رہی ہے۔ میرے والدین اور دوسرے کچھ لوگ سب ڈر رہے ہیں پھر اچانک ایک عجیب منظر دیکھتاہوں کہ مغرب سے کچھ بائیں طرف پر اندھیرے میں ایک سفید لکیر زمین کی متوازی آسمان کی طرف جاتی ہے بار بار ایسا محسوس ہوتاہے جیسے یہ نور ہے۔ اور پھر ایسا لگتاہے جیسے اللہ کا عذاب ہورہا ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 8466

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2002=1590/ھ

    ایک دوسرے کی حق تلفی اور گناہوں کے اثرات حُکام کے دلوں تک پہنچ رہے ہیں، اور اس کی وجہ سے ظاہری وباطنی فتنوں میں ابتلاء پیش آرہا ہے، یہ تعبیر ہے، اللہ پاک جمیع اہل اسلام کی حفاظت فرمائے۔ آمین

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند