• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 8071

    عنوان:

    ایک رات میں نے توبہ کیا اور سوگئی۔ میں نے اپنے خواب میں کھلے دروازہ کے ساتھ ایک کار دیکھی۔ میں اس کے اندر بیٹھ کر نظارہ کررہی تھی۔ ایک مرد اور اس کے ساتھ ایک عورت بھی تھی۔ عورت کسی چیز کے بارے میں صحیح تھی جب کہ مرد غلط تھا، لیکن وہ مرد ناراض ہوگیا اور عورت کو مارا اوروہ زمین پر گر گئی۔ اس مرد کی کزن عورت اس مرد کے پاس آئی اور اس کے دوسری عورت کو مارنے کی وجہ سے اس کے اوپر ناراض ہوگئی۔ اس نے اس مرد کو تھپڑ مارا۔ وہ مرد ناراض ہوگیا اورایک بندوق اٹھائی اوراس عورت کو مار ڈالا۔ میں نے بہت سی مرتبہ سبحان اللہ پڑھنا شروع کیا اوراللہ کی تعریف کی کہ اس نے مجھے اس طرح کے لوگوں میں نہیں بنایا۔ میں اس بات پر سکتہ میں آگئی کہ اس مرد نے اپنی کزن کو مارڈالا۔ اس خواب کا کیا مطلب ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 8071

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1627=1546/د

    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صحابی کے نصیحت طلب کرنے پر فرمایا لاتغضب (غصہ مت کرو) انھوں نے بار بار نصیحت طلب کی آپ نے ہرمرتبہ یہی ہدایت فرمائی کہ لا تغضب۔ غصہ شیطانی اثر ہوتا ہے، خواب مذکور میں غصہ کا برا انجام دکھایا گیا ہے کہ انسان غصہ میں شیطانی اثر سے ایسا مغلوب ہوجاتا ہے کہ اس کے قریبی رشتہ دار بھی اس کے وبال سے متاثر ہوجاتے ہیں۔ اور جان جانے تک نوبت آجاتی ہے۔ اس لیے غصہ کے وقت نبوی علاج کو اختیار کریں یعنی پانی پی لیں، کھڑے ہوں تو بیٹھ جائیں بیٹھے ہوں تو لیٹ جائیں حتی کہ غصہ فرو ہوجائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند