• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 7667

    عنوان:

    میں نے ایک خواب دیکھا اس کی تعبیر بتادیں۔ میں نے دیکھا کہ مسلمان کے بھیس میں انگریز اور روسی لوگ فساد پھیلا رہے ہیں جس کی وجہ سے میں پریشانی کے عالم میں ایک جگہ ادھر ادھر چل رہی ہوں۔ توایک آوازآتی ہے کہ آپ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم، ہمارے پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بلایا ہے اور میں چلی جاتی ہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 7667

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1542=1459/ د

    ایسے فتنہ وفساد کے دور میں جب کہ ہرطرف شرکی چنگاریاں نکل رہی ہیں اور یہ تمیز کرنا دشوار ہورہا ہے کہ اصل چنگاری لگانے والا کون ہے، دوست ودشمن میں فرق کرنا مشکل ہوگیا ہے، اس قسم کے ماحول میں اتباع سنت اور شریعت مطہرہ کی کامل پیروی انسان کو شرور وفتن سے محفوظ رکھ رسکتی ہے، اس کے علاوہ کوئی راستہ حفاظت کا نہیں ہے، خواب مبارک ہے اس میں یہی راہنمائی فرمائی گئی ہے۔ ان شاء اللہ آپ کو اتباع سنت کی دولت نصیب ہوگی، خود بھی کوشش کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند