• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 760

    عنوان:

    امتحان میں کامیابی کے لیے کیا دعا پڑھنی چاہیے؟

    سوال:

    اگر جدید تعلیم یا اسلامی علوم کا کوئی طالب علم اپنے ریسرچ کے کسی سوال میں اس طرح پھنس گیا ہو کہ اس کا کوئی حل نہ نکل رہا ہو، تو اپنے اس علمی چیلنج سے بہتر طریقے پر نبرد آزما ہونے کے لیے اسے کیا پڑھنا چاہیے ؟

    والسلام

    جواب نمبر: 760

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 581/ب=31/ب)

     

    وہ دو رکعت صلاة الحاجہ پڑھکر سُبْحَانَكَ لا عِلْمَ لَنَا إِلاَّ مَا عَلَّمْتَنَا إِنَّكَ أَنْتَ الْعَلِيمُ الْحَكِيمُ  تیں بار پڑھے اور تین بار رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِنْ لِسَانِي يَفْقَهُوا قَوْلِي پڑھے نیز ایسے موقعہ پر درود شریف پڑھنا اور یَا مُعَلِّمَ اِبْرَاہِیْمَ عَلِّمْنِیْ پڑہنا بھی مفید ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند