• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 7408

    عنوان:

    میں یہ پوچھنا چاہتا تھا کہ شیعہ کہتے ہیں کہ ہم سید ہیں اور ہمارا رشتہ باقر مطلب اپنے بارہ امام کے نام گنواتے ہیں۔ تو میرا سوال ہے کہ سنی جو ہوتے ہیں سید ،شاہ اورجیلانی یہ کس سے ہیں ؟اور سنی میں سید کسے کہا جاتا ہے؟ میں سید کی حقیقت جاننا چاہتا ہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 7408

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1694=1514/ب

    جس کے پاس یقینی صحیح شجرہٴ نسب موجود ہے اور وہ بلا کسی شک وشبہ کے اس شجرہ سے اپنا سید ہونا ثابت کرے، کسی پیڑھی میں کوئی شک نہ ہو اسی کو سید کہا جائے گا، ارو آج کل جو اپنی نسبی بڑائی جتانے کے لیے خواہ مخواہ سید بنتے ہیں اور ان کے پاس کوئی یقینی صحیح شجرہ نسب کا نہیں ہے انھیں سید نہیں کہا جائے گا۔ حقیقی سید وہ ہے جس کا شجرہٴ نسب سیدنا حضرت حسن یا حضرت حسین رضی اللہ عنہما تک پہنچتا ہو۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند