• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 69956

    عنوان: خواب میں دیکھا کہ میں ایک شاندار گھر میں ہوں

    سوال: میرے دوست نے دیکھا کہ میں ایک شاندار گھر میں ہوں اور گولیاں چلانے کی آواز آتی ہے اور میری والدہ گھر سے باہر آکر مجھے تیز تیز آواز دینے لگی اور ان کے کپڑوں اور ہاتھوں پر خون تھا میرا دوست آیا اس نے دروازہ توڑا اور دیکھا تو میں زمین پر پڑا ہوا تھا خون سے شرابور تھا۔

    جواب نمبر: 69956

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1394-1459/H=01/1438 ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے تعبیر یہ ہے کہ حب جاہ اور حبِ مال آپ کی طرف متوجہ ہیں مگر کسی شیخِ کامل کی نصائح سے آپ کو فائدہ پہنچے گا ان شاء اللہ تعالیٰ۔ آپ فضائل اعمال فضائل صدقات اور بہشتی زیور کا مطالعہ بکثرت کیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند