• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 69914

    عنوان: انڈیکیٹرس کو دوسری شکل میں بدلنا؟

    سوال: آج کل میں نیدر لینڈ کے ایک شخص سے جڑا وہوا ہوں، اس کے کچھ انڈیکیٹرس (indicators )ہیں جوفیوچر ٹریدنگ (مستقبل کی بیع)کے چارٹر میں استعمال ہوتے ہیں، اس کا کہنا ہے کہ وہ ان انڈیکیٹرس کو پیسے کے لیے بیچتاہے ، یہ انڈیکیٹرس ایک شکل میں موجود ہیں جنہیں وہ صرف ایک مرتبہ بیچ سکتاہے، وہ چاہتاہے کہ میں ان انڈیکیٹرس کو دوسری شکل میں بدل دوں تاکہ وہ ماہانہ بنیاد پر ان انڈیکیٹرس کا چارج لے سکے ۔ میں یہ بھی واضح کرنا چاہوں گا کہ یہ کام مشکل نہیں ہے، اگر میں منع کردوں تو وہ کسی اور سے کرالے گا، یہ بہت آسان کام ہے، بہت سارے لوگ اس کو کرسکتے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا میرے لیے ان انڈیکیٹرس کو دوسری شکل میں بدلنا جائزہے جیسا وہ چاہتاہے اور اس کا پیسہ لینا جائز ہے؟ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 69914

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1206-1217/B37=01/1438

    اگر انڈیکیٹر کے بدلنے میں کوئی نقصان یا دھوکہ بازی نہ ہو تو اس کے بدلنے اور اس کی اجرت لینے میں کوئی حرج نہیں، اپنا حق المحنت لے سکتا ہے۔ اگر آپ ہمیں وضاحت فرما دیجئے کہ انڈیکیٹرس کیا چیز ہے اس سے کیا کام لیا جاتا ہے اس کو کس طرح بدلا جاتا ہے تو ہمیں بصیرت حاصل ہوتی؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند