متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 69811
جواب نمبر: 6981101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1364-1374/N=1/1438 آپ نے جو خواب دیکھا ہے، اس میں بظاہر اس طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ سنجیدہ مزاج ہیں، حسن اخلاق کے حامل ہیں اور آپ کسی فیصلہ میں جذبات سے بے قابو ہرکر جلد بازی سے کام نہیں لیتے۔ اور آپ نے بیوی کے متعلق جو دوسرا استفتا (آئی ڈی نمبر: ۶۹۸۰۹)ارسال کیا ہے، اس سے بھی آپ کی سنجیدگی اور حسن اخلاق کا پتہ چلتا ہے، اللہ تعالی آپ کے حسن اخلاق وغیرہ میں برکت فرمائیں اور زیادہ سے زیادہ اعمال صالحہ کی توفیق عطا فرمائیں، آمین۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
جس سے قرض لیا ہے اسے اس نیت سے دعوت كھلانا كہ وہ جلد قرض كا مطالبہ نہ كرے؟
2777 مناظرمیں ایک غیر شادی شدہ لڑکی ہوں۔ میں نے
خواب میں دیکھا کہ کوئی قرآن خوانی کی طرح کی محفل ہے (حقیقت میں کچھ عرصہ پہلے میرے
چچا کی وفات ہوئی تو میرے ذہن میں اسی واقعہ سے متعلق وقت آرہا ہے)۔مجھے چار سپارے
پڑھنے ہوتے ہیں۔ ایک ختم ہونے کے بعد میں یہی سوچتی ہوں کہ ایک پڑھ لیا ہے او رباقی
تین پڑھنے ہیں۔ پھراس کے بعد مجھے ایک کالی چادر نظر آتی ہے جو میں شاید لینے لگتی
ہوں اور پھر فوراً دیکھتی ہوں کہ ارے یہ تو ایک آنٹی کی چادر ہے جب کہ میری چادر
تو وہ رکھی ہے۔ در اصل دوسری چادر تہہ کرکے رکھی ہوئی ہوتی ہے کالے رنگ کی اور
تھوڑی سی مخملی نظر آرہی ہوتی ہے۔ اگلا منظر میں نے آسمان پر بہت سارے چاند دیکھے
۔ در اصل پہلے ایک دو یا تین چاند کا سیٹ ہوتا ہے۔ اور اس سے تھوڑے ہی فاصلہ پر ایک
اور دو یا تین چاند کا سیٹ ہوتا ہے او راس دوسرے سیٹ کے قریب دو بہت ہی خوبصورت
چاند ہوتے ہیں۔
ایک شیخ (پیر) نے ایک پانچ چھ سال کی عمر
کے ایک لڑکے کو خلافت دی، کیا یہ لڑکا بالغ ہونے کے بعد دوسروں کو بیعت کرسکتاہے؟(۲)کیا کسی شیخ کے ذریعہ سے کسی لڑکے کو اس کے
بچپن میں دی گئی خلافت معتبر ہے؟
سوال : کیا نماز چھوڑنے والی کی غیبت جائز ہے ؟
1469 مناظرمیں نے خواب میں دیکھا کہ میں انڈیا اپنے
گھر گئی میرا بیٹا میرے ساتھ تھا ۔ جب گھر پہنچے تو دیکھا کہ اس گھر میں شادی ہورہی
ہے ہمارے خاندان کے سارے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں ،میں بھی حیرانی سے دیکھ کر شادی میں
شرکت کرنے بیٹھ جاتی ہوں کہ میری امی (مرحومہ) بھی آتی ہیں پھر میرے میاں (مرحوم)
اوپر آسمان کی طرف سے اتر کر آتے ہیں ہاتھ میں ایک چھتری پکڑے ہوئے اچھے کپڑے پہنے
ہوئے لیکن نیچے نہیں اترتے بلکہ زمین سے دس فٹ اوپر رک جاتے ہیں ۔ میں ان کو دیکھ
کر رونا شروع کردیتی ہوں کہ آپ ہمیں چھوڑ کر کیوں چلے گئے برائے کرم آجاؤ نا۔ میں یہ
کہتی ہوں اور روتی ہوں وہ مسکراکر غائب ہوجاتے ہیں ۔پھر میں شادی میں شریک نہیں
ہوتی ہوں اور ان لوگوں سے کہتی ہوں کہ آپ لوگ پردے کا انتظام نہیں کئے اور ویڈیو
گرافر آرہے ہیں اس لیے میں شادی میں نہیں رک سکتی اور چلی جاتی ہوں۔ جواب دے کر
اجر پائیے۔
اگر کوئی مسلمان کہتاہے کہ کچھ صحابہ کرام (رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین) غلط تھے وہ صحیح نہیں تھے تو وہ شخص جس نے ایسا کہا کیا اس کو اللہ سے توبہ کرنا چاہیے؟
2510 مناظر