• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 69574

    عنوان: راستے میں مجھے چند قبریں نظر آتی ہیں۔ ان قبروں سے آگے ایک دیوار ہے

    سوال: خواب نمبر 1: میری والدہ کا انتقال 2 جنوری سن 2002 ء میں ہوا تھا۔ ان کے انتقال کہ کچھ عرصے بعد میں نے خواب دیکھا کہ میں کہیں جا رہا ہوں تو راستے میں مجھے چند قبریں نظر آتی ہیں۔ ان قبروں سے آگے ایک دیوار ہے ۔ جب میں اس دیوار کے دوسری طرف جاتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ ایک سرسبز باغ ہے جس کے وسط میں ایک سفید رنگ کی محل نما عمارت ہے جس کے چاروں طرف ستون ہیں۔ جب میں اس میں داخل ہوتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ ایک بہت وسیع و عریض کمرہ ہے جس میں کافی لوگ موجود ہیں اور وہاں میری والدہ مرحومہ شاید ایک تخت پر بیٹھی ہیں اور انہوں نے سبز رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے ۔کمرے میں ایک اور جاننے والے صاحب بھی دکھائی دیے جن کا ان انتقال ہو چکا ہے ۔مجھے آتا دیکھ کر سب لوگ میرے استقبال میں کھڑے ہوگئے اور میری والدہ مسکرا رہی تھیں۔ میں ابھی یہ منظر دیکھ ہی رہا تھا کہ اچانک میری آنکھ کھل گء تو اس وقت فجر کی اذانیں شروع ہورہی تھیں۔ خواب نمبر 2: یہ خواب کل رات میری خالہ نے دیکھا ہے جن کے ساتھ میں آجکل اپنے والدین کے انتقال کے بعد سے رہ رہا ہوں۔انہوں نے خواب میں دیکھا کہ میری والدہ مرحومہ مٹھائی کے دو ڈبے لے کر آء ہیں۔ جب میری خالہ مٹھائی کھانے کیلیے ان ڈبوں کو کھولنے لگتی ہیں تو میری والدہ مرحومہ وہ ڈبے الماری کے اوپر رکھ دیتی ہیں اور میری خالہ سے کہتی ہیں کہ ابھی مت کھاو کیونکہ تمھارا آجکل پیٹ خراب ہے ۔(جو کہ واقعی آجکل حقیقت میں چند روز سے خراب چل رہا ہے )

    جواب نمبر: 69574

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1023-974/B=12/1437 (۱) اس خواب سے اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپ کی والدہ جنت میں ہیں اور بہت راحت کی حالت میں خوش و خرم ہیں۔ یہ ان کے جنتی ہونے کی علامت ہے۔ (۲) آپ کی خالہ میں کچھ دینداری کی کمی ہے ان سے فرمادیں کہ اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند