• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 69532

    عنوان: کسی کا دل دُکھانے اور دھوکا دینے کی کیا سزا ہوتی ہے؟

    سوال: کسی کا دل کھانے اور دھوکا دینے کی کیا سزا ہوتی ہے؟ کسی نے ہمارے دل کو دکھایا اور بھروسہ توڑا اور اسی لیے ہمارے دل سے ان انسان کے لیے بددعا نکلتی ہے تو اور سکون نہیں مل پاتا دل کو تو اس حالت میں ہمارے دل کو سکون کیسے ملے گا؟ کیا دل دکھانے پر بھی بددعا دینا غلط ہے؟ دکھے ہوئے دل سے بددعا نکالنا غلط ہے؟ ایسے کیا کیا جائے جس سے ہمارے دل کو سکون ملے؟

    جواب نمبر: 69532

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 946-916/Sd=11/1437 کسی کا دل دکھانا اور دھوکہ دینا شریعت میں بڑا گناہ ہے؛ لیکن دل دکھانے والے کو در گذر کرنا اور معاف کرنا اخلاق حسنہ میں سے ہے، ایسے موقع پر بد دعا نہیں کرنی چاہیے، ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دل کو کتنا دکھایا گیا؛ لیکن آپ نے دل دکھانے والوں کے بارے میں بد دعا نہیں فرمائی؛ بلکہ عفو اور درگذر سے کام لیا اور ہدایت کی دعا فرمائی۔ معاف کرنے سے عموما آپس میں محبت پیدا ہوجاتی ہے اور دل کو چین و سکون بھی حاصل ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند