• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 69450

    عنوان: مجبوری میں کھڑے ہوکر پیشاب کرنا

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیانے کرم اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید کے پیر میں زخم ہو گیا ہے جس کے سبب وہ بیٹھنے سے قاصر ہے تو کیا زید مجبوری کی بنا پر کھڑے ہوکر پیشاب کر سکتا ہے یا نہیں اور اگر کر سکتا ہے تو اس کی دلیل کون سی حدیث ہے ؟براے مہربانی بدلیل جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 69450

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1090-1063/SN=12/1437 جی ہاں! مجبوری میں کرسکتا ہے، یکرہ البول قائماً لتنجسہ غالباً إلا من عذر کوجع بصلبہ (مراقی الفلاح) وقال فی شرحہ ․․․․․ ”إلا من عذر“ روی أنہ علیہ الصلاة والسلام بال قائماً لجرح فی باطن رکبتہ لم یتمکن معہ من القعود الخ (حاشیہ الطحطاوی علی الراقی، ص: ۵۴، ط: دارالکتاب) نیز دیکھیں: بنایة (۱/۱۷۱، ط:دارالکتب العلمیة)، وعمدة القاری (۳/۱۳۴، ط: بیروت) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند