• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 69282

    عنوان: اگر میں کہیں جارہا ہوں تو مجھے راستے میں کوئی رقم وغیرہ مل جائے تو اس کے استعمال کا کیا حکم ہے؟

    سوال: اگر میں کہیں جارہا ہوں تو مجھے راستے میں کوئی رقم وغیرہ مل جائے تو اس کے استعمال کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 69282

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1261-1232/H=11/1437 آپ کے لیے اس رقم وغیرہ کو اپنے استعمال میں لانا جائز نہیں بلکہ ملی ہوئی چیز کے مالک کو تلاش کرکے اُس تک پہنچانا آپ کے ذمہ واجب ہوگیا اور جب مالک کے ملنے سے یا اُس کے وفات کی صورت میں ورثہ تک پہنچانا متعذر ہوجائے تو اس رقم وغیرہ کو کسی غریب فقیر پر صدقہ کردیں یہ رقم وغیرہ لقطہ ہے اور لقطہ کا حکم یہی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند