• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 68929

    عنوان: استخارہ - خواب کی تعبیر - پیام کے سلسلے میں

    سوال: آپ سے ایک خواب کی تعبیر جاننا چاہ رھا تھا ، امید کے آپ اسکی تعبیر بتائیں گے ، میرے لئے ایک شادی کا پیغام آیا لڑکی کا نام سیدہ عظمی بانو والدہ کا نام قمر سلطانہ ، میں نے استخارہ کی نیّت سے دو رکعت نفل اداکیا اوراستخارہ کی دعا پڑھ کر سوگیا ، پہلی رات کچھ اشارہ نہیں ملا، دوسری رات کو پھر وہی عمل کرکے سوگیا، تقریباً فجر کی نماز کا وقت ختم ہونے میں آدھا گھنٹہ تھا، اس سے پہلے میں نے ایک خواب دیکھا جس کا مجھ کو ہلکاسا نقشہ یاد ہ کہ میں گاڑی (کار) میں سفر کررہا ہوں اور ایک دم سے ایک سانپ میری گاڑی کے پیچھے کے آئینے پر آگرتا ہے ، تب ہی میں نیند سے بیدار ہوگیا اور وقت دیکھاتو ابھی آدھا گھنٹہ باقی تھا،فجر کی نماز کا وقت ختم ہوتاہے (۵.۵۱) پہ، چونکہ میں صرف اتنا جانتا ہوں کہ اگر سانپ خواب میں نظر آے تو دشمن کی علامت ہے ، مگرآپ سے گذارش ہے کہ تعبیر بتائیں۔ صراحت : پیغام میری مامو کی لڑکی کا ہے ،اور میں نے تیسری رات کواستخارہ نہیں کیا ، کیونکہ سانپ دیکھنے کی وجہ سے ۔ آپ سے ایک اور گذارش ہے کہ یہ پیغام میر ے لئے مناسب ہے یا نہیں؟ خواب میں سانپ کا دیکھنا، اور جس مقصد کے لیے استخارہ کیا تھا اس میں کچھ تعلق ہے ؟براہ کرم اس پر بھی روشنی ڈالیں۔جزاک اللہ خیر

    جواب نمبر: 68929

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1122-1096/M=12/1437 خواب میں گاڑی (کار) کاسفر اچھی علامت ہے اور خواب میں سانپ کا گاڑی کے پچھلے آئینے پر گرنا بھی برا نہیں ہے بشرطیکہ سانپ نے آپ کو دیکھا نہ ہو اور نہ اس سے آپ کو کوئی نقصان پہنچا ہو اگر ایسا ہی ہے تو اشارہ مثبت ہوسکتا ہے لیکن لڑکی کے حالات ہم پر واضح نہیں او رخواب بھی بہت مختصر اور مجمل ہے اس لیے عرض ہے کہ اگر لڑکی کے حالات سے واقفیت نہیں ہے تو گھر کی عورتوں کو بھیج کر پوری طرح اطمینان و تحقیق کرلیں، اور استخارہ کا عمل بھی مزید کرلیں، جب مشورہ اور قلبی رجحان سے ایک جانب متعین ہوجائے تو اس کے مطابق عمل کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند