• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 68389

    عنوان: حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں بغیر ڈاڑھی کے دیکھنا

    سوال: میں مسلمان ہوں، میری عمر ۳۳/ سال ہے۔ تقریباً پندرہ سال قبل میں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے خواب میں دیکھا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے مکان میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا لیکن جس چیز نے مجھ کو تشویش میں ڈال دیا وہ یہ تھا کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بغیر داڑھی کے دیکھا اور بغیر سر ڈھاکے ہوئے۔ میں نے دیکھا آپ میرے کمرہ میں تشریف لائے اور میں نے آپ کا ہاتھ پکڑا اور بوسہ لیا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو چائے اور پانی پیش کیا۔ مجھ کو یاد نہیں کہ آیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے کچھ کہا یا میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ کہا۔ میں اس خواب کی تعبیر جاننا چاہتا ہوں۔

    جواب نمبر: 68389

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 706-706/B=10/1437 اس سے اس بات کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے مال میں، مراد میں، مرتبہ میں نقصان ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند