• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 6833

    عنوان:

    میں نے آج سے سات مہینہ پہلے صبح صادق سے پہلے ایک خواب دیکھا۔ میں اپنے آپ کو شمالی ممبئی کے کسی حصہ میں دیکھتا ہوں۔ اور دیکھتا ہوں کہ وقت کا حاکم یعنی مہارشٹر کا چیف منسٹر ولاس راؤ دیش مکھ میرے ساتھ ہے۔ وہ میری طرف مسکرا کر دیکھ رہا ہے مگر بات نہیں کررہا ہے۔ اتنے میں وہ اپنی کلائی سے اپنی گھڑی اٹھاکر میرے ہاتھ کی کلائی میں باندھتا ہے۔ وہ گھڑی نہایت قیمتی اور خوبصورت تھی۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔ میں ایک نوکری پیشہ آدمی ہوں۔کیا یہ سیاست کی طرف میرے لیے اشارہ ہے؟ یا کچھ اور؟ (۲) اس کے کچھ روز بعد ایک اور خواب اسی وقت آیا کہ ایک جگہ ہے وہاں ایک دیوار ہے اور میں دیوار کے اس پار بھی دیکھ سکتا ہوں۔ میں دیکھتا ہوں کہ دیوار کے پیچھے ایک تاج ہے جس میں بیش بہا قیمتی جواہرات لگے ہیں اور ساتھ میں ایک صندوق جوپورا یاقوت سے بھرا ہوا ہے۔ میں دیوار کے اس پار جاتا ہوں اور صندوق کھول کے دیکھتا ہوں۔ اس کے بعد آنکھ کھل جاتی ہے۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتائیں۔(۳) خواب دیکھنے کے اوقات بھی بتائیں۔

    سوال:

    میں نے آج سے سات مہینہ پہلے صبح صادق سے پہلے ایک خواب دیکھا۔ میں اپنے آپ کو شمالی ممبئی کے کسی حصہ میں دیکھتا ہوں۔ اور دیکھتا ہوں کہ وقت کا حاکم یعنی مہارشٹر کا چیف منسٹر ولاس راؤ دیش مکھ میرے ساتھ ہے۔ وہ میری طرف مسکرا کر دیکھ رہا ہے مگر بات نہیں کررہا ہے۔ اتنے میں وہ اپنی کلائی سے اپنی گھڑی اٹھاکر میرے ہاتھ کی کلائی میں باندھتا ہے۔ وہ گھڑی نہایت قیمتی اور خوبصورت تھی۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔ میں ایک نوکری پیشہ آدمی ہوں۔کیا یہ سیاست کی طرف میرے لیے اشارہ ہے؟ یا کچھ اور․․․․․․․․

    (۲) اس کے کچھ روز بعد ایک اور خواب اسی وقت آیا کہ ایک جگہ ہے وہاں ایک دیوار ہے اور میں دیوار کے اس پار بھی دیکھ سکتا ہوں۔ میں دیکھتا ہوں کہ دیوار کے پیچھے ایک تاج ہے جس میں بیش بہا قیمتی جواہرات لگے ہیں اور ساتھ میں ایک صندوق جوپورا یاقوت سے بھرا ہوا ہے۔ میں دیوار کے اس پار جاتا ہوں اور صندوق کھول کے دیکھتا ہوں۔ اس کے بعد آنکھ کھل جاتی ہے۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتائیں۔

    (۳) خواب دیکھنے کے اوقات بھی بتائیں۔

    جواب نمبر: 6833

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1715=1715/ ھ

     

    (۱) تعبیر بلکہ تنبیہ بھی خواب میں یہ ہے کہ وقت کی قدر کرنا چاہیے، جو وقت ملازمت وغیرہ سے بچ رہے اس کو بھی ضائع نہ کیا جائے بلکہ نیک کاموں میں خرچ کیا جائے، اوراشارہ اس طرف بھی ہے کہ آپ موجودہ حکام کے حق میں دعائے خیر کرتے رہیں، ان شاء اللہ اس سے آپ کو اور دیگر مسلمانوں کو نیز خود حکام کو بھی فائدہ پہنچنے کی توقع ہے، اور دعائے خیر کی برکت سے دفع شر کی بھی امید ہے۔

    (۲) اچھا خواب ہے، دنیا سے آخرت کے قرب کی طرف اشارہ ہے، دیوار مثل برزخ کے ہے یاقوت وغیرہ موتی اعمال صالحہ ہیں وہی آخرت میں کام آنے والے ہیں، ان کی طرف مسارعت کرنے کی ضرورت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند