• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 67877

    عنوان: مکاشفہ شرعی حجت نہیں ہوتا ہے

    سوال: حال ہی میں میرا دوست پنجاب گیا۔ کسی نے اس سے کہا کہ براس( گاوٴں )میں نبی یا پیغمبر کی ایک قبر موجود ہے اور مجدد ملت امام ربانی مجدد الف ثانی حضرت شیخ احمد الفاروقی سرہندی(قدس سرہ)نے اپنی سوانح حیات اور خط میں اس کی تصدیق کی ہے اور انھوں نے اس مزار مبارک کی زیارت کی ہے جو کہ براس (گاوٴں)میں موجود ہے۔ میں جاننا چاہتا ہوں کہ کیا پنجاب (انڈیا)میں کسی نبی کی مزار موجود ہے؟

    جواب نمبر: 67877

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 673-673/B=9/1437 یہ سینہ بہ سینہ بات چلی آرہی ہے اس کی کوئی مستند تاریخ کتابوں میں موجود نہیں ہے۔ بزرگوں کے مکاشفات ہیں، مکاشفہ شرعی حجت نہیں ہوتا ہے۔ پنجاب میں کسی نبی کی قبر کا ہونا ہمیں قطعی طور پر معلوم نہیں، کوئی ایسی تاریخی کتاب ہماری نظر سے نہیں گذری۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند