• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 67594

    عنوان: اللہ تعالیٰ نے سات دن بنائے اس میں سے دنیا کس دن قائم کی اور باقی کے دن کس لیے بنائے؟

    سوال: حضرت میرا سوال ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سات دن بنائے اس میں سے دنیا کس دن قائم کی اور باقی کے دن کس لیے بنائے؟

    جواب نمبر: 67594

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 932-915/N=9/1437 اگر آپ کے سوال کا منشا یہ ہے کہ آسمانوں، زمین اور ان دونوں کے درمیان کی چیزوں کی تخلیق کتنے روزمیں ہوئی تو جواب یہ ہے کہ قرآن کریم (سورہ ق، آیت: ۳۸) میں ہے: ہم نے آسمانوں کو، زمین کو اور ان دونوں کے درمیان کی چیزوں کو چھ دن میں پیدا فرمایا۔ مزید تفصیل کے لیے معارف القرآن (تفسیر سورہ، حم سجدہ، آیت: ۹- ۱۲، جلد: ۷، ص: ۶۳۴- ۶۳۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند