• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 67560

    عنوان: بیوی تعلق نہ قائم كرنے دے تو كیا دوسری عورت سے تعلق بنانا صحیح ہوگأ؟

    سوال: جیسا کہ پہلے سوال میں میں نے بتایا تو اگر میری بیوی مجھے چھونے نہیں دیتی ہے یا کوئی تعلق قائم کرنے سے منع کرتی ہے تو ایسی صورت میں اگر میں کسی دوسری عورت کے ساتھ تعلق قائم کرلوں تو کیایہ حرام ہوگا؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 67560

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 966-1038/SN=11/1437

    بیوی کے تعلق نہ قائم کردینے کی وجہ سے آپ کے لیے کسی دوسری عورت سے ناجائز تعلق قائم کرنا قطعاً جائز نہ ہوگا؛ ہاں آپ اس کے ہوتے ہوئے کسی دوسری عورت سے شادی کرسکتے ہیں؛ لیکن بہتر ہے کہ اولاً موجودہ بیوی کا معاملہ دونوں خاندان کے بڑوں کے ساتھ مل کر یکطرفہ کردیں اس کے بعد ہی دوسری شادی کریں اور اس سلسلے میں کسی اچھے وکیل سے مشورہ بھی کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند