• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 67475

    عنوان: اس دعوے کا کیا ثبوت ہے کہ اچھا اور نیک عمل کرنا دعوت کی ایک شکل ہے؟

    سوال: اس دعوے کا کیا ثبوت ہے کہ اچھا اور نیک عمل کرنا دعوت کی ایک شکل ہے؟

    جواب نمبر: 67475

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 909-895/Sd=11/1437

    ”اچھا اور نیک عمل کرنا دعوت کی ایک شکل ہے“ بظاہر اس جملے کا مطلب یہ ہے کہ نیک عمل کرنے سے بھی دوسرے کو راہنمائی ملتی ہے، دوسرے کے نیک عمل کو دیکھ کر خود بھی عمل کرنے کا شوق پیدا ہوتا ہے، اسی لیے قرآن کریم میں قولی دعوت دینے والے کے بارے میں فرمایا گیا ہے کہ وہ اپنی دعوت پر خود بھی عمل کرنے والے ہوتے ہیں۔ ومن أحسن قولًا مِمَّن دَعَا الی اللّٰہ وَعَمِلَ صَالِحاً۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند