• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 67408

    عنوان: رشتہ سے انکار كے خوف كی وجہ مرض كے بارے میں نہ بتانا کیا دھوکہ دینے کے زمرے میں آئے گا؟

    سوال: حضرت رشتے والے نکاح میں جلدی کا تقاضا کررہے ہیں، کیا ان کو مرض کے بارے میں بتایا جائے؟ بتانے پر انکار کا خوف ہے اور نہ بتانے پر کیا دھوکہ دینے کے زمرے میں آئے گا؟ -------------------------------- سابقہ سوال وجواب -------------------------------- ایک لڑکی کے چہرے پر حیض کی بے قاعدگی کے باعث موٹے بال داڑھی کی طرح آتے ہیں ، علاج جاری ہے ،رشتے کے لیے آنے والوں کو یہ مرض بتانا چاہئے ؟ اگر بتانا ضروری ھے تو خوف ہے کہ کوئی بھی قبول نہ کرے ، اس صورت میں کیا لڑکی کے لیئے جائز ہے کہ وہ شادی نہ کرے ؟ برائے مہربانی جواب جلد مرحمت فرمائیں رشتے والے جلدی کر رہے ھیں نیز اگر نہ بتائیں تو یہ دھوکہ دینے کے زمرے میں آئے گا؟ عنوان: لڑکی کے چہرے پر ڈاڑھی کی طرح موٹے بال آتے ہیں Fatwa ID: 624-624/B=8/1437 اگر حیض کی بے قاعدگی کی وجہ سے ڈاڑھی کے بال آتے ہیں تو توجہ کے ساتھ کسی تجربہ کار ماہر طبیب سے اس کا یونانی عاج کرنا چاہیے، وہ اصل مرض کے علاج کے ساتھ خون کی صفائی کی دوا دے کر ان کے جسم کے خون کو صحیح اور صاف بھی کردے گا، پھر لڑکی کا یہ روگ جاتا رہے گا، پھر اطمینان سے اس کی شادی کریں۔ از: حبیب الرحمن عفا اللہ عنہ، مفتی 3/8/1437 الجواب صحیح: محمود حسن بلند شہری غفرلہ، محمد اسد اللہ غفرلہ مفتیانِ دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند -----------------------------

    جواب نمبر: 67408

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 689-689/B=9/1437 کسی کو دھوکہ میں نہ رکھنا چاہئے ، اسے بتادینا چاہئے اور کہہ دینا چاہئے کہ اس کا علاج ہورہا ہے جب صحیح ہوجائے گی تب اس کی شادی کریں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند