• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 67188

    عنوان: خواب دیکھا کہ میں امام کے پیچھے نماز پڑھ رہاہوں

    سوال: میں نے خواب دیکھا کہ میں امام کے پیچھے نماز پڑھ رہاہوں جو حافظ قرآن ہے اور میرا دوست بھی ہے،میں نے یہ بھی دیکھا کہ انہوں نے اقامت کہی اور ایک غلطی کی ، اس نے ” اشہد ان لا الہ الا اللہ “ صرف ایک مرتبہ کہا ۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں ۔

    جواب نمبر: 67188

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1142-1145/N=11/1437

    علماء، ائمہ اور حفاظ کرام سے دینی ربط و ضبط اور تعلق قابل ستائش ہے، ان شاء اللہ ان حضرات سے دینی نفع ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند