• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 67077

    عنوان: كیا آخرت میں رمضان کے اخراجات کا کوئی حساب نہیں ہوگا؟

    سوال: کیا رمضان میں ہر چیز جیسے کھانا پینا ، کپڑے ، ذاتی ضروریات کثرت سے استعمال کرنے کی اجازت ہے؟ اور آخرت میں رمضان کے اخراجات کا کوئی حساب نہیں ہوگا؟جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 67077

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1256-1286/L=11/1437

    کسی بھی چیز کا بے جا استعمال جسے اسراف اور فضول خرچی کہتے ہیں یہ ہر وقت ممنوع ہے، اس میں رمضان کی کوئی تخصیص نہیں ہے، قال تعال: وَلاَ تُسْرِفُوْا نیز سورہ تکاثر کی اخیر آیت میں ہے: ثُمَّ لَتُسْألُنَّ یَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِیْم ”پھر اس روز تم سے ضرور بالضرور پوچھا جائے گا نعمتوں کے بارے میں“ یہ آیت بھی عام ہے کسی زمانے کے ساتھ خاص نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند