• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 66800

    عنوان: دینی معلومات معتبر علماء سے ان کی خدمت میں جاکر حاصل کرنی چاہئے

    سوال: عرض یہ ہے کہ میں ایک مذہبی اسکالر کا پروگرام ٹیلی ویژن اور انٹرنیٹ پر با قاعدگی سے سنتا ہوں۔ اس کی باتیں دینی معلومات کا بہت بڑا اور دلچسب ذخیرہ محسوس ہوتی ہیں۔ اس کا نام ڈاکٹر شاہد مسعود Dr, Shahid Masood اور اس کے پروگرام کا نام End Of Time ہے ۔ اس کے پروگرامز سائنسی ، مذہبی اور سیاسی تبصروں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ آپ سے نہایت ادب کے ساتھ گزارش کر رہا ہوں کہ اس کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے ؟ اس کا تعلق ہمارے مسلک سے ہے یا کسی اور سے ۔ کیا اس کے بیانات کسی فتنہ کا سبب تو نہیں ہیں۔ میرے لیے آپ کا کیا حکم ہے کیا میں اس کے بیانات کو سنتا رہوں یا سننا بند کر دوں۔ مہرباتی فرما کر جواب ارسال فرمائیں۔ آپ کا بہت مشکور ہوں گا۔

    جواب نمبر: 66800

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1099-1178/L=11/1437 دینی معلومات معتبر علماء سے ان کی خدمت میں جاکر حاصل کرنی چاہئے، سلف سے یہی طریقہ چلا آرہا ہے، ٹیلی ویژن خود آلہ لہو لعب ہے اور پھر تبصرہ کرنے والے کیسے لوگ رہتے ہیں اس کا علم نہیں، تبصرہ اس طرح کرتے ہیں کہ اس سے بسا اوقات دین یا علماء کا استہزاء لازم آتا ہے جیسا کہ تبصرہ کرنے والا بالعموم اس کی پرواہ نہیں کرتا اس لیے ایسے پروگرام کے دیکھنے سے احتراز لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند