متفرقات
>>
دیگر
سوال نمبر: 66412
عنوان: اگر آپ نے والد کے انتقال کے وقت کوئی خاص بات سوچی تھی او روہ کارخیر کے قبیل سے ہے تو اسے پوراکردیں بہتر ہے
سوال: میں نے خواب دیکھا کہ میں ایک ہوٹل میں ہوں ،سفید شلوار قمیص اور سفید عمامہ بندھا ہوا ہے جو میں کبھی کبھی باندھتاہوں، جب کھا نا کھا کر میں باہر نکلتاہوں تو ایک بہت زیادہ عمر کی عورت بھیک مانگ رہی ہوتی ہے ، وہ مجھ سے بھی مانگتی ہے ، پر میں چپ چاپ آگے بڑھ جاتاہوں تب وہ پیچھے سے میرے عمامہ کا شملہ کھینچ کر پکڑ لیتی ہے اور میرا نا م لے کر کہتی ہے ، کیوں حسن حنیف! یاد نہیں جب تیرا باپ مرا تھا تو تو نے کیا سوچاتھا۔( میرے والد صاحب کا ایک مہینے پہلے انتقال ہواہے) یہ سن کر میں اس فقیرنی کو اندر ہوٹل میں لے جاتاہوں ، اس کو مینو(کھانے کی فہرست ) دیتاہوں اور ویٹر سے اس کے کھانے کے پیسے پہلے ہی دے کر باہر آجاتاہوں ۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔
جواب نمبر: 6641231-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 780-606/D=9/1437
اگر آپ نے والد کے انتقال کے وقت کوئی خاص بات سوچی تھی او روہ کارخیر کے قبیل سے ہے تو اسے پوراکردیں بہتر ہے، اور اگر ایسا کچھ سوچنا یاد نہ ہوتو بھی کچھ صدقہ و خیرات کردیں جو مرحوم والد کے لیے تومفید ہوگاہی، اور آپ کو ثواب کے ساتھ یہ فائدہ بھی حاصل ہوگا کہ دنیا کی ناپائیداری کا یقین جمے گا او راس کی محبت کم ہو گی۔ نیز صدقہ و خیرات سے مفلسی اور رنج و غم دور ہوتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند