• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 66118

    عنوان: کیا کوئی ایسی احادیث کی کتاب ہے جس میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کی تمام احادیث موجود ہیں؟

    سوال: کیا کوئی ایسی احادیث کی کتاب ہے جس میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کی تمام احادیث موجود ہیں؟یا احادیث کی کتابوں کا کوئی ایسا سیٹ ہے جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کیتمام احادیث موجود ہوں اور کوئی حدیث چھوٹی نہ ہو ؟ اس حوالے سے کوئی ایسی کتاب بتائیں جن میں عربی ک ساتھ اردو ترجمہ بھی ہو ۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو ۔

    جواب نمبر: 66118

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 884-811/SN=9/1437 (۱) حدیث کی کوئی ایسی کتاب جس میں تمام حدیثیں آگئی ہوں، ایک بھی حدیث نہ چھوٹی ہو بندے کے علم میں نہیں ہے، ہاں مکمل صحاح ستہ (بخاری، مسلم، ترمذی، ابوداوٴد، ابن ماجہ، نسائی) میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کی تقریباً تمام اہم احادیث آگئی ہیں، اسی طرح مسند احمد میں بھی احادیث کی ایک بڑی تعداد آئی ہے۔ (۲) معارف الحدیث (موٴلفہ حضرت مولانا منظور صاحب نعمانی) اور ترجمان السنہ (موٴلفہ علامہ بدر عالم میرٹھی) میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اکثر شعبہائے زندگی سے متعلق منتخب احادیث مع اردو ترجمعہ، و تشریح آگئی ہیں، ان کا مطالعہ بہت مفید ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند