• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 65487

    عنوان: شیخ ابن تیمیہ کے بارے میں علماء اہل سنت کا کیانظریہ ہے؟

    سوال: شیخ ابن تیمیہ کے بارے میں علماء اہل سنت کا کیانظریہ ہے؟ اور انہیں کافر کہنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 65487

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 779-716/Sn=8/1437 شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ بڑے عالم گزرے ہیں، انھیں کافر کہنا صحیح نہیں ہے؛ ہاں انھوں نے بعض مسائل میں جمہور فقہاء ومحدثین اورعلمائے امت سے اختلاف کیا ہے، جمہور امت نے ان کے تفردات کو قابل قبول نہیں سمجھا؛ بلکہ بعض جلیل القدر علماء نے ان کی تردید میں کتابیں بھی لکھی ہیں، ان کے مفصل حالات علامہ ابوزہرہ کی کتاب ”ابن تیمیہ“ میں مذکور ہیں، تفصیل کے لیے اس کی طرف رجوع کریں۔ (فتاوی عثمانی: ۱/ ۳۴۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند