• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 64810

    عنوان: ایک خواب دیکھا کہ وہ.....

    سوال: حضرت اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین میری باجی سعودیہ میں ہیں انہوں نے ایک خواب دیکھا کہ وہ یا تو مسجد نبوی میں ہیں یا خانہ کعبہ میں ایسے یاد نہیں ہے وہاں وہ موجود ہیں ان کے ساتھ ان کے ابو اور ایک بچہ بھی ہے وہاں ایک شخص ہے جس کے پاس ترازو ہے وہ ان سے بہت سوال کرتا ہے ان کے خیال میں یہ وہ سوالات تہے جو مرنے کے بعد کیے جائیں وہ جواب دیتی ہیں یہاں تک کہ وہ بہت سوال کرتا ہے پھر وہ کہتی ہیں کہ میں پاس ہوں یا نہیں تو وہ کہتا ہے کہ بس پاس ہی ہو یعنی 750 میں سے شاید 350 یا کچھ ایسا ہی بتایا کہ اتنے نمبر آئے وہ پریشان ہو جاتی ہیں کہ کم نمبر آئے وہاں ان کے ابو گم جاتے ہیں انہوں نے پہر دوسری مرتبہ اس کے بارے خواب دیکھا کہ فلاں کو یہ خواب بتاو . فلاں مطلب میں ہوں آپ اس کی تعبیر بتا دیں اللہ آپ کو جزائے خیر دے آمین ۔

    جواب نمبر: 64810

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 704-768/Sn=8/1438 آپ اپنی باجی سے کہہ دیں کہ وہ احکامِ شرعیہ پر عمل کرنے میں بالکل کوتاہی نہ کریں، اور پردے کا مکمل اہتمام کریں، اس خواب میں عمل میں کوتاہی کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند