• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 64779

    عنوان: خواب میں نکاح دیکھنا

    سوال: تقریباً دو ماہ پہلے ہی میرا نکاح ہوا ہے اور رخصتی نہیں ہوئی۔ میری بیوی صبح شام فون پر بات چیت کرتی ہے مگر بدتمیزی کر جاتی ہے اکثر. میں دل سے بہت پیار کرتا ہوں بیوی سے ، دو دن پہلے میری بیوی نے خواب دیکھا ک میں اسکا نکاح کسی سے کروا رہا ہوں اپنے گھر سے لے کر بیوی کو اسکی ماں ک گہر لے جاتا ہوں اور وہاں نکاح ہوتا ہے ، بیوی روتی ہے منت کرتی ہے مگر میں خوش ہتا ہوں اور مٹھائی تقسیم کرتا ہوں۔میں ان دنوں امارات میں نوکری کی تلاش میں ہوں اور بے روزگار ہوں۔ اس خواب کی تعبیر بتا دیں۔ بیوی روتی رہتی ہے ۔

    جواب نمبر: 64779

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 597-597/B=8/1437 اس خواب میں اس بات کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی رخصتی جلد ہی ہونے والی ہے۔ اور امارات میں نوکری کچھ تاخیر اور پریشانی کے بعد ملے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند