• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 64630

    عنوان: کوئلہ سے دانت صاف کرنا

    سوال: (۱) سنا ہے کہ کوئلہ سے دانت صاف کرنا اسلام میں ممنوع ہے ؟ (۲) کوئی بھی جلی ہوئی شئے استعمال نہیں کر سکتے ، کیا یہ سچ ہے ؟

    جواب نمبر: 64630

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 744-744/L=7/1437 (۱) کوئلہ وغیرہ سے دانت صاف کرسکتے ہیں، یہ ممنوع نہیں ہے۔ (۲) جلی ہوئی چیز کا استعمال بسا اوقات مضر صحت ہوتا ہے ایسے وقت میں ایسی چیز کا استعمال ممنو ع ہوگا؛ لیکن یہ ممانعت شرعی نہیں، طبی ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند