• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 64157

    عنوان: خواب میں حضرت مولانا قاسم قریشی صاحب،(جو کرناٹک کے علماء اور اکابرین تبلیغ کے ) ان کے پاس بیٹھا ہوں

    سوال: سوال: خواب میں حضرت مولانا قاسم قریشی صاحب،(جو کرناٹک کے علماء اور اکابرین تبلیغ کے ) ان کے پاس بیٹھا ہوں، وہ لیٹے ہوے ہیں، میں انکی خدمت کرنا چاہ رہا ہوں، پوچھ رہا ہوں کہ سر دبادوں، انہوں نے کہا نہیں، پھر میں نے پوچھا پیر دبادوں، یا پیر دبانے کی کوشش کرتا ہوں، مطلب یہ ہے کہ بزرگان دین کی خدمت کرنا چاہ رہا ہوں. پھر وہ اٹھ گئے ۔ . 2. اگلے دن پھر خواب میں میں ایک ٹرین میں سفر کرتا ہوا بیچ میں کوئی سٹیشن پر ٹرین رکی ہے ، میں اس سٹیشن پر سگریٹ دیکھا اسے خریدنے کے لے سوچ ہوں. اچانک ٹرین نکل گئی میں ایسا تیز دوڈتا ہوں ٹرین پکڑنے پھر بھی ٹرین چھوٹ جاتی ہے ، میں سوچ رہا ہوں کوئی سامان چھوٹ گیا ہے اسے اب کیسے لینا ہے ، اور یہ بھی سوچ رہا ہوں اگر چڑھنے کی کوشش کرتا شاید پھسل جاتا۔ (اچانک آنکھ کھل گئی تو دل بہت ذور سے دھڑک رہا تھا) 3. اور ایک خواب میں اور شاید میرے والد،دونوں ایک جانے پہچانے گاوں میں جارہے ہیں، مجھے جمات میں جانا تھا، اس لیے وہاں میرا ایک دوست جو پڑوسی بھی ہے اسکے کپڑے کی دوکان میں مجھے بول رہا ہے کہ یہ لو، میں نے تمہارے لے ٹوپی بنائی ہے ۔ 4. پہر ایک خوابمے میں کہیں کہڑا ہوں وہاں شاید سمندر یا تالاب ہے ایک گاڈی (کار) کوئ بہت تیز چلا رہا ہے. میں سوچ رہا ہوں یہ کوئ عربی ہی ہوگا. اور وہ شاید عربی ہی تہا.

    جواب نمبر: 64157

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 429-342/D=6/1437 (۱ تا ۴) انسان دن رات جن خیالات میں رہتا ہے بسا اوقات وہی خواب میں بھی نظر آتے ہیں، توجہ نہیں کرنا چاہئے، اپنے کام میں لگے رہیں، اپنے اندر دین پیدا کرنا اور دوسروں میں دین پیدا ہونے کی فکر کرنا اہم بات ہے، علما کی خدمت کرنا باعث سعادت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند