• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 64051

    عنوان: اسلامی نظام قائم کرنے کی جدو جہد کرنا کس کا کام ہے؟

    سوال: اسلامی نظام قائم کرنے کی جدو جہد کرنا کس کا کام ہے؟کیا یہ فرض ہے یا واجب ہے یا سنت ؟اسلامی نظام کی جدو جہد کرنے کا کیا طریقہ ہے؟ کیا کوئی ایسی جماعت نہیں بنا سکتے علماء حضرات جو کہ اسلامی نظام قائم کرنے کی کوشش کریں؟جس طرح تبلیغی جماعت ہے؟ کیا اسلامی نظام قائم کرنا اتنا غیر ضروری ہے کہ اس کے لیے علماء نے ابھی تک کوئی جماعت نہیں بنائی اور نہ ہی اعلانیہ اس کی بات کرتے ہیں؟

    جواب نمبر: 64051

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 939-914/B=12/1437 اسلامی نظام تو آج دینا میں مسلم ممالک کے اندر بھی نہیں ہے، اور ہندوستان میں تو سیکولر حکومت ہے اسلامی نظام قائم کرنے کی قوت بھی نہیں ہے، تبلیغی جماعت کے لوگ دین سیکھتے اور سکھاتے ہیں وہ بھی چھ نمبروں میں مصروف رہتے ہیں وہ کوئی اسلامی نظام حکومت نہیں قائم کر رہے ہیں، یہ آواز آپ مسلم ممالک میں پہلے اٹھائیں، اور خود بھی عملی حصہ لے کر یہ نظام قائم کریں۔ جماعت اسلامی کے لوگ ۶۰-۷۰ سال سے یہ نعرہ لگا رہے ہیں مگر ان کا نعرہ کھوکھلا ثابت ہوا۔ کچھ نہ کرسکے۔ آپ بھی تجزیہ کرکے دیکھ لیں نہیں کرسکتے ہیں تو کم از کم تبلیغی جماعت کے ساتھ وابستہ ہو جائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند