• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 63546

    عنوان: کیا صرف خارجی استعمال کے لیے خالص الکوحل پر مشتمل ادویات جیسے کہ ہیئرفال لوشن، فیس واش، تیل، کریم، ٹیبلیٹ، پرفیوم وغیرہ، کا استعمال کرنا جائز ہے؟

    سوال: کیا صرف خارجی استعمال کے لیے خالص الکوحل پر مشتمل ادویات جیسے کہ ہیئرفال لوشن، فیس واش، تیل، کریم، ٹیبلیٹ، پرفیوم وغیرہ، کا استعمال کرنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 63546

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 383-355/Sn=4/1437 بعض علماء کی تحقیق یہ ہے کہ پرفیوم اور ادویات میں ڈالا جانے والا الکوحل شراب کی قسم میں سے نہیں ہے؛ بلکہ ایک طرح کا کیمیکل ہے۔ (حاشیہ فتاوی دارالعلوم دیوبند: ۱/ ۴۲۲ تا ۴۲۴، ترتیب جدید) اور بعض علماء نے فرمایا کہ آج کل مذکورہ بالا نوعیت کا الکوحل انگور یا کھجور سے تیار نہیں کیا جاتا؛ اس لیے امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک تداوی بالقوی کے مقصد سے اس کا استعمال جائز ہے، عمومِ بلوی کی وجہ سے علماء نے اس پر عمل کی گنجائش دی ہے، تکملہ فتح الملہم میں ہے: والذي ظہر لي أن معظم الکوحل لا تصنع من العنب؛ بل تصنع من غیرہا وراجعت لہ دائرة المعارف البریطانیة المطبوعة: ۱۹۵۰م فوجدت فیہا جدولاً للمواد التي تصنع منہا ہذہ الکحول فذکر في جملتہا العسل والدبس والحب والشعیر․․․ ولم یذکر فیہا العنب والتمر․ (۷/ ۳۴۹، اشرفی، دیوبند) نیز دیکھیں: کفایت المفتی (۹/ ۱۴۹، ط: زکریا) حاشیة بہشتی زیور اختری (۹/ ۱۰۱) خلاصہ یہ ہے کہ مذکور فی السوال اشیاء کو استعمال کرنے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند