• معاملات >> دیگر

    سوال نمبر: 63540

    عنوان: گھر کی تعمیر کے لئے بینک سے سودی قرض

    سوال: میں نے اپنے رشتہ دار سے ذاتی قرض لیا ہے سعودی عرب میں رہ رہا ہوں۔ اسے ادا کرنے اور گھر کی تعمیر کے لئے بینک سے سودی قرض لے سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 63540

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 375-375/M=4/1437 اگر قرض دہندہ (رشتے دار) کی جانب سے قرض کی ادائیگی کا ایسا فوری مطالبہ نہیں ہے کہ علی الفور ادا نہ کرنے کی صورت میں جان ومال کو خطرہ لاحق ہو اور گھر کی تعمیر کی ایسی شدید ضرورت نہیں کہ اس کے بغیر ناقابل برداشت پریشانی ومشقت کا سامنا ہو تو ان حالات میں بینک سے سودی قرض لینا جائز نہیں، سودی لین دین پر لعنت آئی ہے، اس لیے ناگزیر صورت حال کے بغیر اس کا ارتکاب ہرگز نہیں کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند