• عبادات >> دیگر

    سوال نمبر: 63517

    عنوان: امام بھول سے دوسری رکعت کے سجدہ کے بعد کھڑے ہونے لگے اور کسی کے لقمہ دینے سے بیٹھ گئے توکیا سجدہ سہو لازم ہوگا یا نہیں؟

    سوال: (۱) امام بھول سے دوسری رکعت کے سجدہ کے بعد کھڑے ہونے لگے اور کسی کے لقمہ دینے سے بیٹھ گئے توکیا سجدہ سہو لازم ہوگا یا نہیں؟ (۲) امام قرأت کے وقت بھول جاتاہے اور اگلی آیت یاد نہ آنے کی وجہ سے دوسری سورة سے رکعت شروع کردیتاہے تو کیا سجدہ سہو لازم ہوگا؟ (۳) اگر امام دوسرا سجدہ کرنا بھول جائے تو مقتدی کو کس طرح امام کو اشارہ کرنا یا لقمہ دینا چاہئے؟

    جواب نمبر: 63517

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 307-307/B=4/1437 (۱) اگر کھڑے ہونے کے قریب ہوگیا تھا تو سجدہٴ سہو کرنا واجب ہے اور اگر بیٹھنے سے زیادہ قریب رہا تو سجدہٴ سہو کرنے کی ضرورت نہیں۔ (۲) سجدہٴ سہو لازم نہیں۔ (۳) سبحان اللہ کہئے یا اللہ اکبر کہہ کر لقمہ دینا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند