• عبادات >> دیگر

    سوال نمبر: 63509

    عنوان: کیا خالو یا خالہ اپنی بہو کو جو اُن کی سگی بھانجی بھی ہے، زکاة کی رقم دے سکتی ہیں؟

    سوال: کیا خالو یا خالہ اپنی بہو کو جو اُن کی سگی بھانجی بھی ہے، زکاة کی رقم دے سکتی ہیں؟

    جواب نمبر: 63509

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 319-319/B=4/1437 اپنے باپ دادا پردادا، نانا پرنانا، نانی والدہ، نواسہ، نواسی کو، اپنے بیٹے بیٹی، پوتے پوتی کو زکاة دینا جائز نہیں، ان کے علاوہ اور رشتہ داروں کو زکاة دے سکتے ہیں، خالو یا خالہ یا بھانجی کو بھی زکاة دے سکتے ہیں جب کہ یہ غریب وغیر سید ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند