• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 63482

    عنوان: خواب کی تعبیر

    سوال: میرے دادا کا دو سال پہلے انتقال ہو چکا ہے دومہینے پہلے میں نے خواب دیکہا کہ میں انکے ساتھ بازار گیا اور واپسی میں دادا جی گہر سے تہوڑے پہاصلے پر ہی رک گئے ، میں نے کہا دادا جی گہر چلئے تو کہا تم جاوَ میں یہیں ٹہیک ہوں۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 63482

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 353-353/M=4/1437-U خواب عمدہ ہے، اس میں اشارہ ہے کہ آپ کے دادا مرحوم برزخی زندگی سے راضی اور مطمئن ہیں اور یہ بہترحالت کی علامت ہے، اللہ تعالیٰ ہم سب کو دینا وآخرت میں سرخروئی نصیب کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند