• عبادات >> دیگر

    سوال نمبر: 63454

    عنوان: اذان سے پہلے دعا کرنا

    سوال: اذان سے پہلے دعا کرنا کیسا ہے؟اور دعا اتنی بلند آواز سے کرے کہ مسجد کے باہر والوں کو بھی صاف سنائی دے ؟ براہ کرم، تفصیلی جواب دیں۔

    جواب نمبر: 63454

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 367-426/Sn=5/1437 جی ہاں! اذان سے پہلے دعا کرنا جائز ہے؛ بلکہ یہ وقت اوقاتِ قبولیت میں سے ہے، ایک حدیث میں ہے کہ دو گھڑیاں ایسی ہیں جن میں آسمان کے دروازے کھلے ہوتے ہیں، اس وقت دعا رد نہیں کی جاتی ان میں سے ایک اذان کا وقت ہے؛ لیکن یہ ایک انفرادی عمل ہے اسے اجتماعیت کی شکل نہ دینی چاہیے اور نہ ہی مائک پر پڑھنا چاہیے۔ عن سہل بن سعد الساعدي رضي اللہ عنہ قال: ساعتان تفتح فیہما أبواب السماء وقلّ داع تردّ علیہ دعوتہ حضرة النداء بالصلاة والصف في سبیل اللہ (السنن الکبری للبیہقي: ۱/ ۶۰۵، ط: ۱۹۳۹، ط: بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند