• عبادات >> دیگر

    سوال نمبر: 63402

    عنوان: کیا ننگے بدن یا ستر کھلا بدن ہوکے وضو ہوسکتاہے یا نہیں؟

    سوال: کیا ننگے بدن یا ستر کھلا بدن ہوکے وضو ہوسکتاہے یا نہیں؟براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 63402

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 325-244/D=5/1437 ستر کھلا ہونے کی حالت میں وضو کرنے سے بھی وضو ہوجاتا ہے لیکن بلاضرورت تنہائی میں ستر کھولنا جائز نہیں ہے، قال في الدر المختار: ووجوبہ (ستر العورة) عام ولو في الخلوة علی الصحیح إلا لغرض ضحیح قال الشامي: ثم إن الظاہر أن المراد بما یجب سترہ في الخلوة خارج الصلاة ہو ما بین السرة والرکبة․ (الدر مع الرد: ۲/ ۷۵، شروط الصلاة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند