• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 63230

    عنوان: قرآنی آیت و آللہ کے اسم مبارک والا نقش پانی میں ڈال کر پینا اور پاک جگہ غسل کرنے کا شرعی حکم

    سوال: کسی عامل نے جادو کے توڑ یعنی جادو کا اثر ختم کرنے کے لئے مندرجہ ذیل نقش پانی میں ڈال کے سات دن تک پینے کوکہا اور اس نقش سے ہی پاک جگہ میں نہانے یاغسل لینے کوبھی کہا۔نقش مندرجہ ذیل ہے ؛ "بسم اللہ الرحمن الرحیم رب اعوذبک من ھمزات الشیاطین واعوذبک رب ان یحضرون آمنت باللہ العظیم وکفرت بالجبت والطاغوت واستمسک بالعروة الوثقی لا انفصام لھا واللہ سمیع علیم والھکم الہ واحد لا الہ الا ھو الرحمن الرحیم فلما القوا قال موسٰی ما جئتم بہ السحر ان اللہ سیبطلہ ان اللہ لا یصلح عمل المفسدین ویحق اللہ الحق بکلمٰتہ ولو کرہ المجرمون یا رحیم یا کریم یا حافظ یا قیوم یا حیی یا حفیظ رحیم رحیم رحیم ولا حول ولا قوة الا باللہ العلی العظیم" آپ سے پوچھنا یہ ہے کیا ایسا کرنا جائز ہے ، یعنی غیر شرعی تو نہیں ہے ،کسی قسم کا گناہ وغیرہ تونہی ایسا کرنے سے ؟

    جواب نمبر: 63230

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 350-330/N=4/1437 جی ہاں! دفع سحر کے لیے سوال میں درج نقش کے پانی کو سات روز تک پینا اور اس سے کسی پاک جگہ غسل کرنا جائز ہے، اس میں شرعاً کچھ گناہ نہیں (مستفاد: امداد الفتاوی ۴: ۸۵، سوال: ۴۷، مطبوعہ: مکتبہ زکریا دیوبند) ، البتہ غسل کا پانی کسی بڑے ٹب وغیرہ میں لے کر کسی درخت کی جڑ یا کیاری وغیرہ میں ڈال دیا جائے، ناپاک نالیوں میں نہ بہایا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند