متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 63176
جواب نمبر: 63176
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 331-335/L=4/1437-U عرف عام میں ”قاسمی“ کا اطلاق اس شخص پر کیا جاتا ہے جس نے دارالعلوم دیوبند سے فراغت حاصل کی ہو؛ اس لیے دوسرے ادارے کے لیے اپنے لیے یہ لفظ ا ستعمال کرنا اور اپنے فضلا کو قاسمی کہلوانا درست نہیں اس میں ایک طرح کا دھوکہ دینا لازم آئے گا؛ البتہ اگر دارالعلوم دیوبند کی طرف منسوب ادارہ اپنے ساتھ کوئی ایسی نسبت لگائے جس سے اس کا دارالعلوم دیوبند یا حجة الاسلام حضرت مولانا قاسم نانوتوی رحمہ اللہ کی طرف منسوب ہونا معلوم ہوجائے اور اس میں کسی قسم کا دھوکہ نہ ہو تو کوئی مضائقہ نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند