• عبادات >> دیگر

    سوال نمبر: 63044

    عنوان: و اشنگ مشین ڈرائیر میں نچوڑنے کے بارے میں

    سوال: میر ا سوال ناپاک کپڑوں کو ٹب میں تین مرتبہ دھونے کے بعد اس کو واشنگ مشین ڈرائیرمیں نچوڑ نے کے بارے میں ہے ۔ اس کی شکل یہ ہوتی ہے کہ کپڑوں کو دھونے کے بعد دوسرے ٹب میں رکھتے ہیں پھر ان کو سوکھانے کے لیے واشنگ مشین میں ڈالتے دیتے ہیں اور اے واشنگ مشین میں سکھانے کے بعد ان کپڑوں کو پھر اسی ٹب میں رکھ دیتے ہیں تاکہ ان کو رسی پڑ لٹکا ئے جائیں۔ میر ا سوال یہ ہے کہ کیا ان کو کپڑوں واشنگ مشین میں سکھانے کے بعد اسی ٹب میں رکھنے سے وہ کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں؟

    جواب نمبر: 63044

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 382-495/L=5/1437 اگر واشنگ مشین میں ناپاک کپڑوں کو سکھانے کے لیے ڈالنے سے پہلے کپڑوں کو تین مرتبہ دھلنے کے دوران ہرمرتبہ اتنا نچوڑدیا گیا کہ اس سے پانی ٹپکنا بند ہوگیا اور ہرمرتبہ دھوتے وقت ٹب میں پاک پانی ڈال کر دھونے کے بعد وہ پانی پھینک دیا گیا تو اب کپڑا ٹب ہاتھ سب پاک ہوجائیں گے، اور ڈرائیر سے کپڑے نکال کر دوبارہ ٹب میں رکھنے سے کپڑے نجس نہ ہوں گے؛ لیکن اگر سکھانے کے لیے ڈالنے سے پہلے کپڑوں کو اچھی طرح تین مرتبہ نچوڑا نہیں گیا ہے تو اب اس صورت میں کپڑے رکھنے سے پہلے ٹب کو اچھی طرح صاف کرلیا جائے پھر کپڑے ٹب میں رکھے جائیں، ہندیہ میں ہے: ”إن غسل ثلاثاً فعصر في کل مرة ثم تقاطرت منہ قطرة فأصابت شیئًا إن عصرہ فيا لمرة الثالثة وبالغ فیہ بحیث لو عصرہ لا ییسیل منہ الماء فالثوب والید وما تقاطر طاہر وإلا فالکل نجس“ (الہندیة: ۱/ ۷۴: بیروت)، شامی میں ہے: ”بقي لو غسل في إجّانة واحدة: قال في الفیض: ۔تغسل الإجّانة بعد الثلاث مرة“․ (الرد مع الدر: ۱/ ۵۴۲: زکریا) -------------------- سوال کی نوعیت اچھی طرح واضح نہیں۔ (د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند