• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 62822

    عنوان: خواب کی تعابیر بتاے.

    سوال: خواب میں، میں آسمان پہ ھوں. دیکھ رھا ہوں کہ میرے نیچے بادل ھے . وہاں پر کچھ جگہ تعمیری کام چل رہا ہے . میں سوچ رہا ہوں. یہاں پر کیسے تعمیری کام کر رہے ہیں. ایسا لگ رہا ہے کہ بڑی عمارت بنائی جارہی ہے ۔

    جواب نمبر: 62822

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 273-278/H=3/1437-U ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے، تعبیر یہ ہے کہ آپ کو اکابر علمائے دیوبند رحمہم اللہ کی کتابوں سے فائدہ کثیرہ پہنچے گا، ان شاء اللہ تعالی۔ (الف) فضائل اعمال ہردو حصے (ب) منتخب احادیث (ج) بہشتی زیور (د) جزاء الاعمال کا بکثرت مطالعہ کیا کریں، اور ہرمعاملہ میں اتباعِ سنت کو ملحوظ رکھیں ادائے حقوق میں پوری سعی کرتے رہیں ہرگناہ سے بچتے رہنے کی کوشش کرتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند