• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 6260

    عنوان:

    میرے والد ایک غیر مسلم عورت سے ناجائز تعلق رکھتے ہیں ، کوئی اس بارے میں نہیں جانتا ہے۔ میں کیا کروں، میں ان کو کیسے روکوں؟ ان کو نہیں معلوم ہے کہ میں ان کے تعلقات سے واقف ہوں۔

    سوال:

    میرے والد ایک غیر مسلم عورت سے ناجائز تعلق رکھتے ہیں ، کوئی اس بارے میں نہیں جانتا ہے۔ میں کیا کروں، میں ان کو کیسے روکوں؟ ان کو نہیں معلوم ہے کہ میں ان کے تعلقات سے واقف ہوں۔

    جواب نمبر: 6260

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 545=545/ م

     

    اگر آپ از خود کہنے کی استطاعت رکھتے ہیں تو تنہائی میں حکمت ونرمی کے ساتھ والد صاحب کے احترام کو ملحوظ رکھتے ہوئے مبہم اندازمیں سمجھائیں اور گناہوں پر جووعیدیں آئی ہیں ان کو سنائیں، اگر ایسا نہیں کرسکتے تو یہ کتابیں والد صاحب کو مطالعہ کے لیے دیں: روح کی بیماریاں اوران کا علاج، عشق مجازی کی تباہ کاریاں ، حسن پرستوں کا انجام، یہ یا اس جیسی کوئی کتاب جس میں ناجائز محبت کاانجام اورگناہوں پر اللہ کی پکڑ کا ذکر ہو، مطالعہ کے لیے دے دیں ممکن ہے ان کتابوں کو پڑھنے سے گناہوں سے نفرت اور اللہ کاخوف دل میں پیدا ہوجائے، اور ہوسکے تو کسی بزرگ متبع سنت سے بیعت بھی کرادیں، آپ خود بھی ہمیشہ والد صاحب کے لیے دعا کیا کریں کہ اللہ تعالی ان کو گناہوں سے محفوظ رکھے، اورفارغ اوقات میں جماعت میں بھیجنے کی کوشش کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند