• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 62599

    عنوان: میں نے خواب میں دیکھا کہ کسی کے لیے دو قبریں کھودئی گئی ہیں اور وہ میرے پڑوسی کے گھر میں ہیں میں پریشان ہوں اور میرا ایک سی زیڈ این جو آج کل ملیشیاء ہے روتا ہواآتاہے ، لیکن جب میں ان دونوں قبروں کو دیکھتاہوں تو ان میں سے پانی چشمہ یا نہر کی صورت میں بہتانظر آتاہے ۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ

    سوال: میں نے خواب میں دیکھا کہ کسی کے لیے دو قبریں کھودئی گئی ہیں اور وہ میرے پڑوسی کے گھر میں ہیں میں پریشان ہوں اور میرا ایک سی زیڈ این جو آج کل ملیشیاء ہے روتا ہواآتاہے ، لیکن جب میں ان دونوں قبروں کو دیکھتاہوں تو ان میں سے پانی چشمہ یا نہر کی صورت میں بہتانظر آتاہے ۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 62599

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 147-147/M=3/1437-U خواب میں قبروں سے پانی کا چشمہ اور نہر کی صورت میں بہتا پانی دیکھنا اچھی حالت کی طرف اشارہ ہے، برزخی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ دنیوی زندگی میں جو تنگی وپریشانی اور مصائب وتکالیف آئیں ان پر صبر کریں، دین پر مضبوطی سے قائم رہیں اور ہرحال میں اتباع سنت کو لازم پکڑے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند