• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 62435

    عنوان: حیدر آباد میں حلیم نام سے ایک کھانے کی چیز ملتی ہے کیا اس کو حلیم کہہ سکتے ہیں یا نہیں؟ اس لیے کہ حلیم اللہ تعالیٰ کی صفات میں سے ہے، مدلل جواب عنایت فرمائیں۔

    سوال: حیدر آباد میں حلیم نام سے ایک کھانے کی چیز ملتی ہے کیا اس کو حلیم کہہ سکتے ہیں یا نہیں؟ اس لیے کہ حلیم اللہ تعالیٰ کی صفات میں سے ہے، مدلل جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 62435

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 207-243/L=3/1437-U ”حلیم“ اسمائے مشترکہ میں سے ہے، اللہ رب العزت کے علاہ پر بھی اس نام کا اطلاق ہوسکتا ہے، حیدرآباد میں اگر کھانے کا حلیم نام مشہور ہے تو اس کا نام لیتے ہی تصور کھانے کی طرف جاتا ہوگا نہ کہ اللہ رب العزت کی طرف اس لیے فی نفسہ کھانے کا نام حلیم رکھنے میں مضائقہ نہیں ہے، باقی اگر کوئی شخص از راہِ تقویٰ حلیم کی جگہ کوئی اور نام، استعمال کرے تو یہ بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند