متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 62431
جواب نمبر: 6243129-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 182-157/H=2/1437-U ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے، تعبیر یہ ہے کہ اہم دینی خدمت میں لگنے کی افراد خانہ کو خاص توفیق اللہ پاک عطا فرمائے گا، ان شاء اللہ تعالی۔ بہشتی زیور (ب) فضائل اعمال کا بکثرت مطالعہ اور سننے سنانے کا اہتمام کریں، بہت جلد ترقیات ان شاء اللہ حاصل ہوں گی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میری کزن (چچا زاد بہن) کو ایک خواب آیا ہے۔ اس کی تعبیر دریافت کرنا چاہتا ہوں۔ اس نے دیکھاکہ اس کی شادی ہورہی ہے جب وہ اپنے شوہر کے ساتھ جا رہی ہے تواس کے ہاتھ میں بہت بڑا پودا ہے جو خوب صورت ہے،وہ گھر میں لگانا چاہتی ہے، تو وہ جگہ اسے لگانے کے لیے ٹھیک نہیں لگ رہی ہے۔پھر اس کا بھائی کہتاہے کہ میرے گھر میں لگا دو تو اسے یہ بھی ٹھیک نہیں لگ رہا ہے کہ وہ اپنے بھائی کے گھر لگائے۔ پھر اس کی والدہ اس کو ایک زمین کا ٹکڑا دکھاتی ہیں وہ زمین بہت اچھی ہے، ادھر اور بھی کئی چیزیں لگی ہوئی ہیں ،ادھر اس نے پودا لگایا تو وہ ٹھیک طرح زمین میں چلا گیا۔ اس کی تعبیر بتادیں۔
2801 مناظرناجائز ملازمت چھوڑنے كا طریقہ اور حلال رزق كے لیے وظیفہ؟
1631 مناظرمیں مولانا عمران ناظر حسین کے بارے میں جاننا چاہتاہوں کہ آیا وہ معتبر شخص ہیں کیوں کہ میں ان کی تقریروں کے بارے میں تھوڑا شک میں ہوں۔ انھوں نے دجال کی آمدکی تشریح موجودہ حالات سے کی ہے جیسے غزہ پر اسرائیل کا حملہ، اور کچھ قرآن اور حدیث کی علامت سے۔ اگر وہ دجال کے بارے میں وضاحت کرسکتے ہیں تو ہمارے علماء ایسا کیوں نہیں کررہے ہیں، عوام کو اس کے بارے میں کیوں نہیں معلومات فراہم کی جاتی ہیں؟
1565 مناظرمیں نے آج صبح خواب دیکھا کہ میرے والد کا جنازہ لے کر سب لوگ قبرستان گئے اور ایک قبر کے سائیڈ میں ان کا جنازہ رکھا ...
1840 مناظر