• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 62351

    عنوان: میں ڈاکٹر ہوں، میں نے خواب دیکھا جس کا پہلا حصہ یاد نہیں ہے ، کہ میں کالج جارہی تھی ، کسی حادثہ میں ایک لڑکی کا انتقال ہوگیا تھا ،

    سوال: میں ڈاکٹر ہوں، میں نے خواب دیکھا جس کا پہلا حصہ یاد نہیں ہے ، کہ میں کالج جارہی تھی ، کسی حادثہ میں ایک لڑکی کا انتقال ہوگیا تھا ، ہم سب فون پر جمع ہوگئے ،اس ہال میں ایک غیر ملکی تھا جو کافی بدنام تھا، اور اس نے میرے دوپٹہ کو چھیننے کی کوشش کی، میں ڈر گئی اور میں نے بھی اس حملہ کردیا، مجھے خواب میں ہی احساس ہورہا تھا کہ اس شخص نے بہت سارے لوگوں کے ساتھ غلط کیا ہے اور وہ مر گئے ہیں، ان کی روحیں ہمارے جسم میں آتی ہیں ، میں بدلہ لینے کی کوشش کرتی ہوں،میرا رنگ پیلا ہوجاتاہے اور درود پاک پڑھنے لگتی ہوں، پھر میں نے مولانا طارق جمیل کو دیکھا ۔اور پھر میری آنکھ کھل گئی، اس وقت فجر کی اذان ہورہی تھی۔ مجھے احساس ہورہا تھا کہ میری روح چلی گئی تھی، پھر واپس آگئی اور میں ڈر گئی۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں ۔

    جواب نمبر: 62351

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 165-149/H=2/1437-U ماشاء اللہ بہت اچھا خواب ہے، تعبیر یہ ہے کہ جماعتِ تبلیغ کے نظام سے آپ کو بیحد فائدہ اور برکاتِ کثیرہ ان شاء اللہ حاصل ہوں گی، دینی امور میں مولانا طارق جمیل صاحب مدظلہ سے ہدایات حاصل کرکے عمل کرتی رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند