• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 62243

    عنوان: خواب کی تعبیر

    سوال: اسی طرح ایک اور خواب جو میری بہن نے دیکھا ہے کہ ایک سفید کبوتر اڑتا ہوا انکے گھر پر آ بیٹھتا ہے لیکن جب میری بہن اس کبوتر کو پکڑنے کے لئے آگے بڑھتی ہے تو وہ اڑجاتا ہے اتنے میں ہی وہاں وہی لڑکا جس کا ذکر میں نے اوپر کیا ہے یعنی کہ ابراہیم وہاں آجائے ہیں اور ان سے میری بہن کہتی ہے کہ دیکھو تو وہ کبوتر اڑا جا رہا ہے تو وہ لڑکا کہتا ہے کہ اسے کبوتر کو مت پکڑو اسے اڑجانے دو یہ آپکی جان پر بن آئی تھی بس وہ کبوتر اڑجاتا ہے . یہ خواب رات کے وقت ہی دیکھا۔

    جواب نمبر: 62243

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 96-113/H=2/1437-U یہ بھی خواب ٹھیک ہے اور تعبیر یہ ہے کہ نماز اور دیگر عبادات میں خشوع خضوع کی کمی ہے، اس طرف خاص توجہ کریں اور گناہوں سے پوری طرح اجتناب کیا جائے، اگر اس پر توجہ نہ کی تو بڑی بڑی خیر سے محرومی کا اندیشہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند