• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 62242

    عنوان: خواب کی تعبیر

    سوال: ایک لڑکے کو خواب میں دیکھا کہ وہ نہایت ہی سفید لباس پہنے ہوئے آکر مجھے کھتا ہے کہ اس جگہ میں خزانہ ہے لیکن یہ جگہ وہ نہیں جہاں میں اب رہ رہی ھوں، مجھے پتہ نہیں مگر یہ وہ جگہ ہے جہاں پر میں اس وقت رہتی ہوں. اور میں اس لڑکے سے کہتی ہوں کہ اس خزانے کی وجہ سے اگر میرے شوہر کی زندگی کا کوئی خطرہ ہے تو ایسے خزانے کی کوئی ضرورت نہیں یہاں پرمت کھودا لیکن وہ لڑکا کہتا ہے آپکے شوہر کی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں ہو گا اور اگلے ہی دن سویرے اس لڑکے کی ماں اور بہن آ پہنچاتی ہیں اور اس لڑکے کی ماں اس لڑکے کو ڈانٹ تی ہیں اور کہتی ہیں کہ یہ رات بھرتو کیا کرہاتھا اور یہ خطرناک بھیانک آوازیں کیسی تھی میں نے تجھے منع کیا تھا کہ کہیں کچھ ہونہ جائے لیکن وہ لڑکا اسکی ماں کو کھتا ہے کہ کچھ بھی نہیں ھوگا اور میں بھی یہی کہتی ھوں کہ مجھے اس پر بھروسہ ہے جبتک وہ ہے کچھ فکر کرنے کی ضرورت نہیں وہ سب کچھ دیکھ لگیں اسکے بعد اس جگہ کے نیچے یعنی زمین میں ایک سوراخ ھوتا ہے اور اس میں سے روشنی نکلتی ہے بس سب لوگ وہاں سے چلے جاتے ہیں یہ لڑکا جس کا ذکر اوپر ہو ہے اسکو اور اسکی ماں کو ھم سب اچھے سے جانتے ہیں ۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 62242

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 97-118/H=2/1437-U ماشاء اللہ اچھا خواب ہے، تعبیر یہ ہے کہ آپ کو اور آپ کے افراد خانہ کو دینی کتابوں سے فائدہ پہنچے گا خاص طور پر (الف) بہشتی زیور (ب) فضائل اعمال (ج) فضائل صدقات (د) تعلیم الاسلام کے سننے سنانے اور مطالعہ میں رکھنے کا اہتمام کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند