• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 62212

    عنوان: میں نے خواب دیکھا کہ میں بیان سن کر مسجد سے باہر آرہا ہوں ،آواز آتی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا بیان ہونے والا ہے ،

    سوال: میں نے خواب دیکھا کہ میں بیان سن کر مسجد سے باہر آرہا ہوں ،آواز آتی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا بیان ہونے والا ہے ، میں اس مسجد میں پہنچتا ہوں جہاں بیان ہوگا، تو دیکھتاہوں کہ کافی بڑی مسجد ہے اور پھر وہ مزید بڑی ہوجاتی ہے جیسے کہ لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے، میں اپنا رومال پہلی صف میں ممبر کے سامنے رکھتاہوں اور خود بھی ممبر کے سامنے بیٹھ جاتاہوں، اتنی دیر میں ایک طرف سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لاتے ہیں اور ان کے ساتھ میرے شیخ حضرت مولانا شمس الرحمن العباسی تشریف لارہے ہیں، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ انور خوب چمک رہاہے اور میرے شیخ بھی پر نور ہیں، پھر میں دیکھتاہوں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم میرے قریب آتے ہیں اور ممبر پر تشریف فرماتے ہیں پھر ان کا ممبر مزید اونچا ہوجاتاہے تو میں دل میں یہ کہتاہوں کہ ان کا مقام بھی تو اونچا ہے۔

    جواب نمبر: 62212

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 145-132/H=2/1437-U آپ کا خواب ماشاء اللہ بہت اچھا ہے تعبیر یہ ہے کہ حضرات اکابر علمائے دیوبند کی کتابوں نیز اتباعِ سنت کی برکات آپ کو مرحمت ہوں گی ان شاء اللہ تعالیٰ۔ ایک کتاب ”الاعتدال فی مراتب الرجال“ ہے اردو میں اس کا نام اسلامی سیاست ہے، حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب رحمة اللہ تعالیٰ رحمة واسعہ کی تصنیف ہے، اس کو اہتمام سے مطالعہ میں رکھا کریں،ان شاء اللہ اس میں جو کچھ ہدایات ونصائح ہیں ان پر عمل کرنے سے جلد ترقیاتِ کثیرہ حاصل ہوں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند